جمعہ, 19 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 42


کوئٹہ دھماکے میں 40 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا

کوئٹہ.......کوئٹہ کے علاقے سریاب لنک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں 40 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب ایف سی کی گشتی گاڑی سریاب لنک روڑ سے گزر

رہی تھی۔دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ میں دو اہلکاروں سمیت چوبیس افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب موجود دو گاڑیوں اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں 40کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ دھماکےمیں ایف سی کی گاڑی کونشانہ بنایاگیا۔ تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔کیپیٹل سٹی پولیس کوئٹہ نے دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کے کوائف کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment