اتوار, 28 اپریل 2024


کوئٹہ ،2 مخالف قبائل کے جھگڑے میں 1شخص زخمی ،علی مدد جتک گرفتار

ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) کوئٹہ پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور انکے 2گارڈز کو فائرنگ کرکے قبائلی شخصیت کے بھتیجے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ، پولیس حکام کے مطابق آج صبح جناح روڈ میں سابق صوبائی وزیر علی مددجتک ،انکے محافظوں اور انکے مخالف قبائلی شخصیت اور محافظوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقع پیش آیا ،جسکے نتیجے میں قبائلی شخصیت کا بھتیجا ظہور زخمی ہو گیا تھا ،قبائلی شخصیت کے بھتیجے کی رپورٹ پر سول لائن پولیس نے سابق صوبائی وزیر اعلیٰ مدد جتک کو 2گارڈز کے ہمراہ گرفتار کر لیا ،

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment