ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


شہریوں  كے جان و مال كا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان 

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین کے لیے 10 اور زخمیوں کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا جس میں صوبائی وزرا میرسرفرازبگٹی، عبدالرحیم زیارتوال، چیف سیكریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، آئی جی بلوچستان احسن محبوب،صوبائی سیكریٹری داخلہ اكبر حسین درانی، كمشنر كوئٹہ ڈویژن،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، كمانڈنٹ غزہ بند كے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے، اجلاس میں كوئٹہ شہر كی سیكورٹی كا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئی جی پولیس نے وزیر اعلیٰ كو سیٹلائٹ ٹائون میں بم دھماكے اور اس كے بعد سیكورٹی اقدامات كے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیو مركز پرخودكش دھماكے كی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اس طرح كے واقعات دہشت گردی كے خلاف ہمارے عزم كو متزلزل نہیں  كرسكتے، شہریوں  كے جان و مال كا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ كرنے والے اداروں  كے اہلكاروں  كی قربانیاں صوبے میں  امن وامان كے قیام میں  ہمیشہ یاد ركھی جائیں گی اور ان كی قربانیوں كو رائیگاں  نہیں  جانے دیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment