ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بلوچستان میں ایف سی کی بڑی کاروائی

 
 
ایمز ٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپوں میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
ترجمان ایف سی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر تربت کے علاقوں تیجی اور سمی میں سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ سرکاری تنصیبات کونقصان پہنچانے والے اور فورسز کے اہلکاروں کو شہید اور حملہ کرنے میں ملوث تھے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسی ایم جی ، ٹی ٹی پستول اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment