پیر, 06 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچا دی

 
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) پشین اور شیرانی میں چھتیں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے ، نوشکی میں سیلابی ریلا آٹھ گھر بہا کر لے گیا ، ٹانک میں چھت گرنے سے بچہ اور کروڑ لعل عیسن میں دو خواتین دم توڑ گئیں ۔ آسمان سے برستا پانی قہر بن گیا ، مسلسل طوفانی بارش نے بلوچستان میں زندگی مفلوج کر دی ، شیرانی کے علاقے شنا پونگا میں مکان کی چھت گرنے سے ماں تین بیٹیوں اور بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئی ، لورالائی میں پرائمری اسکول کی چھت گرنے سے چار بچیاں زخمی ہو گئیں ۔ نوشکی کے علاقے سید پالیزئی میں ریلا آٹھ گھروں کو بہا لے گیا ، پنچپائی میں دس فٹ سے زیادہ ریلوے ٹریک بھی پانی میں بہہ گیا ، کوئٹہ ، چمن ، ژوب ، پشین کے علاقے کلی عاجیزئی سیداں میں بھی مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ سبی ، نصیر آباد ، قلعہ عبداللہ ، خضدار ، جھل مگسی اور دیگر علاقے بھی شدید بارش کی لپیٹ میں ہیں ، سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے ، لوگ بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ادھر خیبر پختونخوا میں بھی بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں ، ٹانک کے گاؤں ورو میں مکان گرنے سے بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ پنجاب میں لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں بھی مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین دم توڑ گئیں ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر علاقوں میں بھی برستے بادلوں نےجل تھل ایک کر دیا ، لاہور میں ژالہ باری بھی ہوئی ، اندرون سندھ سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment