بدھ, 24 اپریل 2024


وزیر اعظم، آرمی چیف میں سیکورٹی صورتحال پر اہم ملاقات

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے لیے جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ہیں۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ سانحہ پشاور کے بعد کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فوجی کی اعلی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم کو ملک کی داخلی سیکورٹی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے نواز شریف کو اپنے حالیہ دوراہ افغانستان میں افغان قیادت سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس ملاقات سے چند گھنٹے قبل ہی آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کی پھانسی کی منظوری دی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment