ھفتہ, 27 اپریل 2024


سعودی عرب مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے انہیں تباہ کررہا ہے ,ریاض حسین پیرزادہ

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی ہم آہنگی اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماء ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے انہیں تباہ کررہا ہے۔

وفاقی وزیر نے دارالحکومت اسلام آباد میں جناح انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ 2 روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسلم ممالک کو فنڈ فراہم کرکے وہاں اپنے نظریات کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب سے کسی بھی قسم کا پیسہ نہیں چاہتے، اب وقت آگیا ہے کہ سعودی امداد روک دی جائے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment