بدھ, 13 نومبر 2019


تحریک انصا ف نے سپریم کورٹ میں اضافی دستا ویزات جمع کرادئیے


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس کی سماعت سے ایک دن قبل سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات داخل کر ادیں جن میں موزیک فونسیکا اور منروا کے درمیان بینی فیشل اونر سے متعلق خط و کتابت شامل ہے


تحریک انصا ف نے سپریم کورٹ میں اضافی دستا ویزات جمع کرادئیے جن میں موزیک فونسیکا اور منروا کے درمیان خط و کتابت اور دونوں کمپنیوں کے درمیان ای میلز کا ریکارڈ،سینئر صحافی حامد میر کے ساتھ وزیراعظم کے انٹر ویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے ۔دستاویزات کے مطابق یہ خط 2012میں موزیک فونسیکا کے منی لانڈرنگ رپورٹنگ آفیسر کو لکھا گیا تھا ۔دستاویزات میں برٹش ورجن آئی لینڈ کے ڈائریکٹر فنانشل انویسٹی گیشن کا خط بھی دستاویزات میں شامل کیا گیا ۔اس کے علاوہ ایف آئی اے کی طرف سے موزیک فونسیکا کو 12جون 2016میں لکھا جانے والا خط بھی شامل ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment