جمعرات, 28 مارچ 2024


ایان علی کو اونچی اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں رکھنے کی وزارت داخلہ کی درخواست مسترد کر دی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے قتل کے کتنے ملزموں کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے ؟ لگتا ہے آپ ملزمہ کو ہر صورت روکنا چاہتے ہیں ۔بینک کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالے تو بینک کو بلا کر سماعت نہیں مانگ سکتے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ایان علی کا نام تیسری مرتبہ ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ھکم کی خلاف ورزری کر کے ہم سے مدد مانگ رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment