ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات نے ملاقات کی ہے جس میں اتفاق کیا گیا کہ پاک فوج سویلین اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ۔ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور اسٹریٹیجک امور پر بات چیت کی گئی۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ قوم کے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔
اس موقع پر مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور اسٹریٹیجک امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ملک کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے، پاک فوج سویلین اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔