پیر, 25 نومبر 2024


افغانستان سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج نے پاکستان میں افغان سفارت کاروں کو طلب کرکے وہاں موجود 76 دہشتگردوں کی حوالگی یا ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورکی ٹوئٹ کے مطابق افغان سفارتی اہلکاروں کو جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی طلب کیا گیا، جہاں انہیں افغانستان میں پناہ لینے والے 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاک فوج نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اورانہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
 
اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک کے مخلتف شہروں میں دہشتگردی کی ہولناک کارروائیوں میں 110سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ان میں اعلیٰ ترین پولیس اہلکار اور جج بھی شامل ہیں۔

 

اس خبر کو بھی پڑھیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment