جمعرات, 25 اپریل 2024


آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے سے متعلق درخواست پر وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا محض الزامات عائد کئے، وزیراعظم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اس لئے انہیں محض الزامات کی بنا پر نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیر کفالت نہیں ہیں اور نا ہی شیخ رشید نے ٹیکس چوری کا کوئی ثبوت فراہم کیا ہے، اس لئے درخواست کو جرمانے کے ساتھ واپس کیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment