اتوار, 24 نومبر 2024


شریف خاندان سے 371سوالات کئے ،جواب نہیں دیا گیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما لیکس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں اتنا اسکول و کالج نہیں گیا جتنا عدالت میں پیش ہوتا رہا ہوں ،سب سے زیادہ سوال جسٹس عظمت سعید نے کیے اس لیے ان کا دل زخمی ہو گیا ۔اس بات پر جسٹس عظمت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑی سنجیدگی اختیار کریں تاکہ آگے بڑھیں ۔
تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اہم فیصلوں کے لیے اللہ ہی لوگوں کا انتخاب کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی اکیڈمی میں ایک دن بھی ناغہ نہیں کیا ،میں اتنا اسکول و کالج نہیں گیا جتنا عدالت میں پیش ہوتا رہا ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے شریف خاندان سے 371سوالات کیے ،جواب نہیں دیا گیا ،سب سے زیادہ سوالات جسٹس عظمت سعید نے کیے ،اس لیے ان کا دل زخمی ہو گیا ۔اس بات پر جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ کیا جسٹس عظمت سعید کا دل جواب نہ آنے سے زخمی ہوا ؟۔شیخ رشید کی بات پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ تھوڑی سنجیدگی اختیار کریں تاکہ آگے بڑھیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں سنجیدگی سے بات کر رہا ہوں ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment