منگل, 27 اکتوبر 2020


رحمان ملک نے پیشی کے لئے جے آئی ٹی سےمعذرت کرلی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو آج طلب کرلیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو آج طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے بذریعہ فون رحمان ملک کو سمن کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی رپورٹ کی مصدقہ کاپی اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
 
رحمان ملک نے ملک سے باہر ہونے کے باعث پیشی سے معذرت کرتے ہوئے جی آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments2