جمعرات, 25 اپریل 2024


نواز شریف لندن کیوں گئے تھے؟؟ قریبی ساتھی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیش اور پریس کانفرنس بھی کریں گے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان غیرسنجیدہ شخص ہیں،ان کی سیاست میں بلوغت نہیں اورنوازشریف کی واپسی کے حوالے سے منفی باتیں کرنے والوں پرافسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا،نوازشریف کی سیاسی اورقانونی مشاورت جاری ہے،آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی،پارٹی صدرکے حوالے سے ورکنگ کمیٹی،جنرل کونسل فیصلہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف شوق سے نہیں بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment