ھفتہ, 27 اپریل 2024


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج وزارت پیٹرولیم کو بھیجوادی گئی ۔ سمری میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔اوگرا نے پیٹرول میں ایک روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 6 پیسے سستا کیا ہے ۔اس کے علاوہ آکٹین 9 روپے 43 پیسے ،مٹی کا تیل 9 روپے 11 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 38 پیسے سستا کرنے کی سفرش کی گئی ہے  ۔وزارت خذانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر جی ایس ٹی بڑھانے پر غور کر رہی ہے اور اگر جی ایس ٹی بڑھایا گیا تو عواپ کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کوئی ریلیف نہیں ملے گا ۔واضغ رہے کہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی اجازت کے بغیر قیمتوں میں ردبدل نہیں کر سکتے اس وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کل کیا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment