اتوار, 19 مئی 2024


8 ماہ سے پاک فوج نے اپنی توجہ بلوچستان پر مرکوز رکھی ہوئی ہے

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ نہ لڑتے تو خطرہ بھارت تک پہنچ جاتا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر مستحکم پاکستان بھارت کے مفاد میں نہیں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کا کردار نہ ہوتا تو خطرہ بھارت تک پہنچ چکا ہوتا، بھارت کو بھی ہمارا شکریہ اداکرنا چاہیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ سے باہمی تعلقات پر فرق پڑا، اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا سپرپاور ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تعاون سے ہی امریکا سپر پاور ہے، پاکستان نے دنیا کیلیے مثبت کردار ادا نہ کیا ہوتا تو امریکا واحد سپر پاور نہ ہوتا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سب سے پہلا چیلنج پاکستان کے لیے سی پیک ہے، سی پیک سے پورا خطہ مستفید ہوگا اور اس کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں، پاکستان کا خطے میں امن کا کردار مثبت انداز میں دیکھا جانا چاہیے، چاہتے ہیں کہ پاکستان کی کامیابیوں سے دوسرے ممالک بھی مستفید ہوں اور پاکستان کیساتھ مثبت انداز میں چلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے دورہ ایران سے سرحدی صورتحال بہتر ہوئی جب کہ 8 ماہ سے پاک فوج نے اپنی توجہ بلوچستان پر مرکوز رکھی ہوئی ہے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment