جمعہ, 20 ستمبر 2024


الیکشن 2018، 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلا، مسلم لیگ (ن) کوشیر، ایم کیوایم پاکستان کوپتنگ، متحدہ مجلس عمل کو کتاب، اے این پی کو لالٹین، پاکستان عوام لیگ کوانسانی ہاتھ، متحدہ قبائل پارٹی کو پگڑی، پاکستان تحریک انسانیت کو کنگھی، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی، پاکستان متحدہ علماء و مشائخ کونسل کوبیل جب کہ عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا جب کہ تلوار اور ٹریکٹر کے انتخابی نشانات پر فیصلے کچھ دیر تک سنائے جائیں گے۔
 
واضح رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چند روزقبل تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment