منگل, 20 اکتوبر 2020


ذاتی وجوہات کی بنا پر ناصر جنجوعہ اپنے عہدے سے مستعفی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دیدیا ہے، ناصر جنجوعہ نے اپنے استفعے میں ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو 2015 میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل ناصر جنجوعہ پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف بھی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment