جمعہ, 26 اپریل 2024


سرکاری حج اسکیم کے لیے قرعہ اندازی 1,43,368افراد فریضہ حج ادا کریں گے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزارت مذہبی امورنے سرکاری اسکیم میں حج کی ادائیگی کے لیے درخواستیں دینے والے افرادکی قرعہ اندازی کردی ہے۔

گزشتہ روزوفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کمپیوٹرکا بٹن دباکر قرعہ اندازی کی۔ رواں سال وزارت کوکل 2لاکھ 69ہزار 368درخواستں موصول ہوئیں جن میں سے 71ہزار 684افراد کاچناؤ قرعہ اندازی کے ذریعے کیاگیا۔ میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے سردار یوسف نے بتایاکہ رواںسال 1,43,368افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ پہلی بارآن لائن حج درخواستوں کی وصولی کا نظام متعارف کرایا گیاہے۔

صوبہ پنجاب سے ایک لاکھ 22ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جوسب سے زیادہ ہیں۔ کے پی کے سے 57اور بلوچستان سے15ہزار 280درخواستیں موصول ہوئیں۔ فاٹاکے علاقے واناسے بھی 4ہزار 455افراد نے حج کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ سرداریوسف نے بتایاکہ  حج کے لیے ایک لاکھ 16ہزار خواتین جبکہ ایک لا کھ 24ہزار مردوں نے درخواستیں دی ہیں۔ سردار یوسف نے بتایاکہ قرعہ اندازی کانتیجہ وزارت کی ویب سائٹ www.hijjinfo.org پربھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment