جمعہ, 26 اپریل 2024


اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ملزم کو پھانسی نہیں دی گئی

راولپنڈی:  سینٹرل جیل اڈیالہ میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 311 ہوگئی ہے۔

جن میں6 خواتین بھی شامل ہیں،اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ملزم کو پھانسی نہیں دی گئی، سزائے موت کے 76 ملزمان کی اپیلیں سپریم کورٹ اور227 پھانسی کے ملزمان کی اپیلیں ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں۔

9 ملزمان کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس فیصلے کی منتظر ہیں۔ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 19 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کی گئیں جب کہ 21 پھانسی کے ملزمان کو بری کر دیا گیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment