بدھ, 12 دسمبر 2018


ایس پی طاہرداوڑکی ہلاکت پرافغان ناظم الامورکی دوبارہ دفترخارجہ طلبی

 

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ایس پی طاہرداوڑکی ہلاکت پرافغان ناظم الامورکودوبارہ دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے اور جسد خاکی کوقونصلیٹ منتقل کرنے کے لیے کہا ہے، تاخیرپرافغانستان سے احتجاج کیا ہے جب کہ مطالبہ کیا ہے کہ جلد جسد خاکی پاکستان کے حوالے کیا جائے ۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے تر جمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے 4 نہتے کشمیریوں کوشہید کیا عالمی برادری کو کہتے ہیں کہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لے کراس کو رکوائیں جب کہ پاکستان کی جانب سے آسیہ اندرابی کی حراست کی شدید مذمت کی گئی ہے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پردفترخارجہ نے ردعمل میں کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ ہیوسٹن میں گزشتہ تین ماہ میں بارہ مرتبہ ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات کرچکا ہے پاکستانی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے پرامریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات بھی کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment