جمعرات, 15 اپریل 2021


پنجاب ریوینو اتھارٹی نے پی ار اے اکائونٹس سے 3کروڑ ٹیکس کاٹ لیا

راولپنڈی : پہلے سے سنگین مالی مسائل کے شکار ادارے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے اکائونٹس سے تین کروڑ روپے پی آر اے نے مختلف ٹیکس کی مد میں حاصل کر لئے،
 
ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پی ایچ اے سے مختلف ہورڈنگز سے ٹیکسز کی ادائیگی کا تقاضہ کر رکھا تھا اور پھر اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس کےخلاف پی ایچ اے نے کمشنر پی آر اے سے اپیل کر رکھی تھی وہاں سے بھی پی ایچ اے کیخلاف فیصلہ آیا جس پر پی ایچ اے کے اکائونٹس سے ٹیکس کی مد میں تین کروڑ روپے کی رقم نکلوا لی گئی۔پی ایچ اے مالی بحران کا شکار ہے
 
جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے بھی پی ایچ اے کو رواں مالی سال ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ایک روپے کا فنڈ بھی جاری نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں رواں ماہ کی تنخواہیں ملازمین کو نہیں مل پائیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment