اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جائے۔
وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے اور نئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں۔