جمعرات, 10 اکتوبر 2024


حجاج کرام کی وطن واپسی پرپرتپاک استقبال

اسلام آباد: پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، قومی اورنجی ائیرلائنز کی پروازیں حجاج کرام کو لے کر لاہور، کراچی اور اسلام آباد پہنچ گئیں جن کا ائیر پورٹس پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
 
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نجی ائیرلائن کی پہلی پروازجدہ سے 207 حاجیوں کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں حجاج کےعزیز واقارب کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔
 
پی آئی اے کی پہلی بعد از حج پرواز بھی جدہ سے لاہور ائیر پورٹ پہنچی، دو سوچودہ حاجی وطن واپس آئے۔ کراچی میں بھی پی آئی اے کی پہلی حج پرواز کے ذریعے حجاج کی واپسی ہوئی۔
 
پی آئی اے کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل چودہ ستمبر کو مکمل ہوگا، قومی ائیرلائن کے ذریعے بیاسی ہزار سے زائد افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment