جمعہ, 11 اکتوبر 2024


40لاکھ بھارتی مسلمانوں کوحراست اورشہریت منسوخی کاسامناہے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر فاشسٹ ہندوؤں نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کر لیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں محصور 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کےمتعلق سوچے جو فاشسٹ مودی کے ہاتھ لگ چکے ہیں
 
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے مبصرین بھیجے۔ بھارتی مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ بھارتی مسلمانوں کو حراست اور شہریت منسوخی کا سامنا ہے، آر ایس ایس کےغنڈے پورے بھارت میں تباہی مچاتے پھر رہے ہیں۔
 
عمران خان نے کہا کہ ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر چلنے والی مودی حکومت، نہ صرف پاکستان بلکہ نہرو اور گاندھی کے ہندوستان کے ہر طبقہ فکر خصوصا اقلیتوں کیلئے خطرہ ہے۔ نازی نظرئیے اور مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نسل کشی پر مبنی ایجنڈے کے مابین تعلق جاننے کیلئے گوگل سے مواد لیا جا سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment