جمعرات, 10 اکتوبر 2024


نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنےکےمعمالےمیں نیب آڑےآگئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران نیب نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔ 

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوا ہے۔  جس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور نمائندہ شہباز شریف عطا تارڑ بھی شریک ہیں۔ ذیلی کمیٹی کو ‏سیکرٹری صحت اور سربراہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ذیلی کمیٹی نے نیب کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح موقف مانگا۔

اجلاس میں ‏کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گی، سفارشات پر فیصلہ ‏وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آج ہی کرے گی۔ ‏

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment