ھفتہ, 14 دسمبر 2019


آرمی چیف کی ایرانی سفیرسےالوداعی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر بات چیت بھی ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات کوفروغ دینے پرایرانی سفیرکی خدمات کوسراہااور پاکستان میں خدمات پران کا شکریہ بھی اداکیا۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سفیرنے پاک ایران سرحدپرامن قائم کرنےکی کوششوں پرآرمی چیف کو سراہا۔جبکہ علاقائی امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردارکی بھی تعریف کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment