اتوار, 16 جنوری 2022


50ہزارطلباکوایچ ای سی کےتحت اسکالرشپ دینےکااعلان

اسلام آباد: احساس پروگرام کا 50ہزار طلباکو ایچ ای سی کےتحت اسکالرشپ دینےکااعلان کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس آنرز کے طلبہ 31 دسمبر تک سکالر شپ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار طلبہ کواحساس سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ بی ایس آنرز کے طلبہ احساس سکالر شپ کے لئے اہل ہیں۔

جامعات اور کالجوں کے طلبا و طالبات کو 31 دسمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت بی ایس آنرز کے تعلیمی اخراجات ایچ ای سی ادا کرے گا، 31 دسمبر کے بعد ایچ ای سی طلبہ کی درخواستیں وصول نہیں کرے گا۔ ایچ ای سی نے سکالر شپ کے لئیےپورٹل قائم کر دیا ہے ،پورٹل پر طلبہ سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment