منگل, 05 نومبر 2024


اساتذہ عالمی دن جدید تعلیم کا حصول موجودہ دور میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد: ماڈل کالج ایف الیون تھری میں اساتذہ کا دن منایا گیا ، مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال جبکہ صدارت وفاقی سیکرٹری تعلیم معین الدین وانی نے کی، پرنسپل کالج پروفیسر فرح حامد کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت میں ایمرجنسی حالات کےباوجود خوبصورت تقریب کا انعقاد ہوا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دور میں اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ کی ڈیوٹی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں، استاد کی ڈیوٹی سخت ہوتی ہے۔

معین وانی نے کالج میں جدید کمپیوٹر لیبارٹری ماں بچہ صحت سینٹر سمارٹ کلاس رومز وغیرہ کی سہولیات بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام تعلیمی اداروں میں یہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں طالبات نے اساتذہ کے اعزاز میں نغمے اور ٹیبلو پیش کیے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment