ھفتہ, 09 نومبر 2024


اورینٹل اورکمپارٹمنٹل لینگویج کےسالانہ امتحانات 2024 کےفارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد: تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے کنٹرولر امتحانات نے ایک نوٹیفکیشن میں اورینٹل اور کمپارٹمنٹل لینگویج کے سالانہ امتحانات 2024 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادیب اردو، سندھی، منشی فارسی، مولوی عربی اور ادیب عالم اردو، سندھی، منشی عالم فارسی، مولوی عالم عربی جبکہ ادیب فاضل اردو، سندھی، منشی فاضل فارسی، مولوی فاضل عربی کے مذکورہ بالاامتحانات دینے والے امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ریگولرامیدوارکے لیے2820 روپے اورپرائیوٹ امیدواروں کے لیے3180 روپے بغیر لیٹ فیس فارم جمع کرانے کی تاریخ 7 اکتوبر جبکہ 500 روپے لیٹ فیس 14 اکتوبر اور1000 روپے لیٹ فیس 21 اکتوبر2024 مقرر کی گئی ہے جبکہ آن لائن فارم جمع کرانے کے چارجز 200 روپے ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment