جمعرات, 24 اکتوبر 2024


نہیں معلوم تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو کا دعویٰ

اسلام اباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دعویٰ کیا ہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو میں جسٹس منصور علی شاہ کے حوالے سے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ چیف جسٹس منصور علی شاہ نہیں بنیں گے ، 26ویں آئینی ترمیم جیسا اتنا بڑا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا۔

پیپلز پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سال 2008 میں ہم آئے تھے کیا اسوقت نہیں کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے ، 2008 میں بھی دوتہائی اکثریت چھینی گئی پھر بھی ہم نے آئین سازی کی، ضیا الحق نے آئین سازی کی کیا اس کو عدالت نے اختیاردیا تھا یا نہیں۔


انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں فارم 47 اور ہم کہتے تھے یہ سلیکٹڈ تھے، میں نا فارم 47والا ہوں اور نا سلیکٹڈ والا ہوں، آئین سازی سےمتعلق پیپلزپارٹی پر فوج کی ایما پرلگنےوالا الزام جھوٹا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کےنکات پر عملدرآمد اسٹیبلشمنٹ نہیں والدہ کے کہنے پر کئے، میرےوالد کی زبان کاٹی گئی ، ساڑھے 11سال جیل میں رکھا گیا ، کیا ہم نے حکومت میں آکر ان کے ساتھ ایسا کچھ کیا۔

عمران خان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج وہ بھگت رہا ہے جو اس نے خود کیا ہے ، افسوسناک ہے پاکستان کی سیاست اس رخ پر چل رہی جو بانی پی ٹی آئی چاہ رہا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment