جمعرات, 24 اکتوبر 2024


راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کے 7 کھلاڑی آئوٹ، بیٹنگ جاری

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 56 رن پر گری، زیک کرالی 29 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

مجموعی اسکور جب 70 ہوا تو ساجد خان نے اولی پوپ کو تین رنز پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا۔ تیسری وکٹ جوروٹ کی گری انہوں نے 5 رنز بنائے وہ ساجد خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

انگلش ٹیم کا اسکور جب 98 پر پہنچا تو بین ڈکٹ 52 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے، 98 ہی کے اسکور پر پانچویں وکٹ گری، ہیری بروک 5 رنز بناکر ساجد خان کا شکار بنے۔
کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ کھانے کے وقفے کے بعد انگلینڈ کا اسکور جب 118 ہوا تو بین اسٹوکس 12 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔

225 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی 7 ویں وکٹ گری،

انگلش ٹیم نے 7 وکٹوں پر اب تک 225 رنز بنا لیے ہیں۔ ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بیٹنگ ہی کرتے۔

مسعود نے کہا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطاق ہوجاتا ہے کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، ا نگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے،اچھی کارکردگی کامظاہرہ کریں گے،واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا اور دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment