جمعہ, 26 اپریل 2024


افغانستان سے اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی تھی، سی ٹی ڈی


ایمز ٹی وی(پشاور) محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے

پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر بٹگرام میں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے پول کودھماکوں سے اڑانے کا الزام ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزمان میں محمد نواز اور عزیز اللہ شامل ہیں جنہوں نے افغانستان سے آئی ای ڈی بنانے اور اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔سی ٹی ڈی حکا م نے مزید بتا یا کہ ملزمان سے ڈی پی او آفس بٹگرام کی ویڈ یو بھی برآمد ہوئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment