بدھ, 18 مئی 2022


پشاور: تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارےموسمِ سرماکی تعطیلات کاآغاز

پشاور: صوبے خیبرپختونخواہ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرماکی تعطیلات کاآغازہوگیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق صوبےخیبرپختونخواہ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسمِ سرما کی تعطیلات کےحوالے سے3 جنوری سے 12 جنوری تک بند رہیں گے۔

موسمِ سرما کی تعطیلات کےحوالے سے محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کےمطابق میدانی علاقوں میں بھی تمام تعلیمی اداروں میں 3جنوری سے 12 جنوری تک موسمِ سرما کی تعطیلات رہیں گی جبکہ 24 دسمبرسے بندسرد علاقوں میں اسکولز 28 فروری کو کھولے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment