منگل, 07 مئی 2024


سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص یا پھر احتجاجی تحریک؛ڈاکٹر طاہرالقادری

ایمزٹی وی (لاہور) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے قصاص تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تاریخ اور طریقہ کار ڈاکٹر طاہرالقادری طے کریں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے، طاہر القادری

پاكستان عوامی تحریك كی فیڈرل كونسل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن كے انصاف كیلئے سربراہ عوامی تحریك كو حكومت كے خلاف ایك قرارداد كے ذریعے تحریك قصاص چلانے كا اختیاردیا ہے۔ قرارداد میں كہا گیا ہے كہ سانحہ ماڈل ٹاؤن كی ایف آئی آر درج كروانے میں مدد كرنے والے آرمی چیف انصاف بھی دلوائیں جب کہ قرارداد میں ڈاكٹر طاہر القادری كو احتجاجی تحریك كی تاریخ اور طریقہ كار طے كرنے سے متعلق مكمل اختیار دیا گیا ہے۔

پوری قوم کو نابینا افراد کی طرح سڑکوں پر نکلنا ہوگا، طاہر القادری

فیڈرل كونسل كے اجلاس كے بعد جاری بیان میں سربراہ عوامی تحریك ڈاكٹر محمد طاہر القادری كا كہنا تھا كہ كرپشن اور دہشت گردی كے گٹھ جوڑ كو توڑنے كیلئے آل شریف كے اقتدار كا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن كے انصاف اور بے تحاشا حكومتی كرپشن پر عوامی تحریك كے كاركنان ملك كے دیگر عوام كی طرح تشویش اور اشتعال میں مبتلا ہیں، ماڈل ٹاؤن كے انصاف اور ظالم حكمرانوں سے نجات كیلئے صرف احتجاج ہو گا، احتجاج كب اور كیسے كرنا ہے اس كا اعلان اپوزیشن جماعتوں كے قومی مشاورتی اجلاس كے بعد ہوگا جو31 جولائی كو ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment