بدھ, 08 مئی 2024


لاہور پولیس کے ہاتھوں پانچ ڈاکو ہلاک

ایمزٹی وی(لاہور) ساہیوال کے علاقے جھال روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق سول لائن ساہیوال کے ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد ڈاکو فرار ہو رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر شہر کے مختلف راستوں کی ناکہ بندی کی گئی۔

پولیس نے جھال روڈ پر مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو کار سواروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے پانچ ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment