بدھ, 08 مئی 2024


لاہور اسد سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ایمزٹی وی(لاہور) میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا،

عمارت میں متعدد کمپنیوں کے دفاتر موجود تھے ۔لاہور کے علاقہ گلبرگ میں واقع تین منزلہ اسد سینٹر میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ شاپنگ مال کے ملازمین نےاپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

جس پر ریسکیو ڈبل 1122 کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ا آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پرقابو پالیاگیا۔متاثرہ پلازہ میں مختلف کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔

آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment