جمعہ, 03 مئی 2024


آخر ایسا کب تک ہو گا

ایمزٹی وی(لاہور) شاد باغ کے علاقے میں جیٹھ نے مبینہ طور پر بھابھی کو کمرا بند کرکے زندہ جلا ڈالا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں جیٹھ نے بھابی کو مبینہ طور پر زندہ جلا ڈالا، متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی نے کمرے میں بند کرکے میری اہلیہ سدرہ کو آگ لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی نہ ہونے کے رنج پر یہ انتہائی قدم اٹھایا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment