جمعہ, 03 مئی 2024


میجر طفیل محمد کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

ایمزٹی وی (لاہور) 1943 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ، 7 اگست کو لکشمیر پور میں بھارتی فوج سے مقابلے میں شہادت حاصل کی

پاک فوج کے میجر طفیل محمد کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے ۔ میجر طفیل محمد 1914 کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ، 1943 میں 16th پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ،

اگست 1958 میں میجر طفیل محمد مشرقی پاکستان رائفلز کمپنی کے کمانڈر بنے ۔ ہندوستانیوں کو نکالنے تک میجر طفیل محمد کمپنی کی قیادت کرتے رہے ۔ اگست 1958 کو میجر طفیل نے لکشمیرپور گاؤں سے بھارتی افواج کو نکالنے کا فیصلہ کیا ،

انہوں نےاپنی کمپنی کو تین گروپوں میں تقسیم کیا اور اندھیرے کے اوقات میں بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا ۔ گروپوں کو پتہ چلا کہ وہ فائرنگ کیے بغیر دشمن تک پہنچ سکتے ہیں لیکن اسی دوران آگ بھڑک اٹھی جس میں طفیل محمد کے ساتھی پھنس گئے ۔ اچانک اسی لمحے میجر طفیل کے پیٹ میں تین گولیاں لگیں لیکن اس کے باوجود بھی انہیوں نے دشمن کا تعاقب کیا ۔

وہ آگے بڑھے اور مشین گن سے آنے والی آگ کو خاموش کرنے کی سعی کرنے لگے ۔ حکمت عملی کے تحت انہوں نے دستی بم سے مشین گن چپ کروائی اور انڈین کمانڈر کو واصل جہنم کیا ۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا فرض مکمل کیا اور اپنے جونئیر افسر کو بلایا جس نے انہیں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے 7 اگست 1958 کو لکشمیر پورمیں شہد ہوئے ۔ طفیل محمد کو ان کے آبائی علاقے بوریوالہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا ۔ میجر طفیل محمد کو وفات کے بعد پاکستان کے اعلیٰ فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment