ھفتہ, 18 مئی 2024


اگر ملک میں تبدیلی لانی ہے تو ہر فرد کو نکل نہ ہو گا،طاہرالقادری

ایمز ٹی وی(لاہور) میں ویڈیو لنک کے ذریعے عوامی تحریک کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے طلبا، خواتین، ڈاکٹرز، اساتذہ، کسان اور مزدوروں کو احتجاج کے لئے سڑکوں پر آنا ہوگا،

چند لیڈروں کی جدوجہد سے قوم کی قسمت بدلا نہیں کرتی، اس کے لئے پوری قوم کو اٹھنا ہوگا، گھر بیٹھے غریب کے بچوں کو تعلیم نہیں ملے گی، ان کا علاج نہیں ہوگا۔

انہوں نے قصاص تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25 اگست کو ملتان، 26 اگست کومظفرگڑھ، 27 اگست کو گوجرانوالہ اور راولپنڈی اور29 اگست کو بلوچستان بھرمیں احتجاج کیا جائے گا

سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص ہوگیا تو ملک سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی اور قصاص تحریک صرف ماڈل ٹاؤن سانحہ تک محدود نہیں رہے گی، اگر ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف مل گیا تو پورے ملک کے مظلوموں کو انصاف ملے گا،

قصاص تحریک حصول انصاف کی ایک چابی ہے جو کمزور طبقے کو انصاف دلانے کے لئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظالم سب متحد ہیں اور مظلوم بٹے ہوئے ہیں، حکمران مکاری کے ساتھ لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں اور خود ایک ہوجاتے ہیں

جب کہ 16، 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں تاہم قوم کی قسمت بدلنے کے لئے عوام کو آواز دے دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کی قصاص ریلیوں نے پنجاب بھرمیں زور پکڑنا شروع کردیا ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور سڑکوں پر خون کا بدلہ خون کےنعرےگونجتے رہے۔

پاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں نےگوجرانوالہ، سیالکوٹ،نارووال، ڈسکہ،حافظ آباد اورمنڈی بہاؤالدین سمیت مختلف شہروں میں قصاص ریلیاں نکالیں اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

گوجرانوالہ جنرل بس اسٹینڈ سے نکالی گئی ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی

نارووال میں پاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں نے نارووال، ظفروال بائی پاس پرمظاہرہ کیا جبکہ ڈسکہ میں گورنمنٹ بوائزکالج مین جی ٹی روڈ اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

حافظ آباد میں بھی کارکنوں نےریلی نکالی اورجناح چوک بائی پاس پردھرنابھی دیا۔ گجرات،سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی قصاص ریلیوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی اور ڈاکٹرطاہرالقادری کے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے بعد کارکن دھرنا ختم کر کے منتشر ہوگئے۔

پاکستان عوامی لیگ کےسربراہ خصوصی طورپر گوجرانوالہ پہنچےاورکارکنوں کا لہوگرمایا۔ اپنے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک چل نہیں رہا کیونکہ اصل دھرنا نواز شریف نے دیا ہوا ہے لیکن 2016 نواز شریف کے جانے کا سال ہے،

کس شریف کی مدت ختم ہورہی ہے یہ وقت بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں، نوازشریف نہیں چاہیں گے کہ ان کا احتساب ہو، اگست اور ستمبر فیصلہ کن مہینے ہیں، 29 اگست کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ زیر تجویز ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بڑے فیصلے ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment