ھفتہ, 04 مئی 2024


لاہور کی گمشدہ چار لڑکیاں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے مل گئی

ایمز ٹی وی(لاہور) سے گزشتہ رات لاپتہ ہونیوالی چار لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئی ہیں ،پولیس اور لڑکیوں کے عزیز و ورثا راولپنڈی روانہ ہوگئے ہیں ۔

سبزہ زار لاہور کی رہائشی 20 سالہ فرح،15 سالہ فائزہ،17 سالہ اقراء اور 11 سالہ ارم گھر سے نکلیں مگر گھر واپس نہ پہنچیں جس پر ورثا نے ان کی تلاش شروع کر دی ۔

پتہ نہ چلنے پر ورثا تھانہ سبزہ زار پہنچنے ،شنوائی نہ ہونے پر لڑکیوں کے ورثا نے ملتان روڈ پر احتجاج کیاتو پولیس نے کاروائی کی یقین دہانی کرادی، جس پر لڑکیوں کے گھر والوں نے احتجاج ختم کیا ۔

صبح اطلاع ملی کی چاروں لڑکیاں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے مل گئی ہیں اور وہ ریلوے پولیس کی تحویل میں ہیں جس پر لڑکیوں کے گھر والے اور پولیس راولپنڈی روانہ ہوگئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment