اتوار, 12 مئی 2024


عوام کو کرپشن بدعنوانی اور لوٹ مار کیخلاف متحرک کریں گے,عمران خان

ایمزٹی وی(جہلم) ڈی سی او جہلم نے عمران خان کا ہیلی کاپٹرکھیوڑہ میں اترنے پر پابندی عائد کر دی

پی ٹی آئی جہلم میں آج میدان سجا رہی ہے، جس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے، جلسے کی اجازت دینےسےانکارکردیا ہے۔

کپتان ہر پابندی توڑتے ہوئے ،،،جہلم میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کو ہیں تیار ، جلسے کے لئے پنڈال سجا دیا گیا

ہر طرف پارٹی پرچموں اور فلیکسس کی بہار ہے، ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں،،،سٹیج تیاری کےحتمی مراحل میں ہے، جبکہ کارکنان کا جوش بڑھانے کے لئے ہیوی ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے

کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،،،جبکہ کھلاڑی بھی ،،،کپتان کا پر جوش خطاب سننے کے لیے بے تاب ہیں

ادھر الیکشن کمیشن نے کپتان کے جلسے سے خطاب پر پابندی لگادی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے،،، الیکشن کمیشن ، کا کہنا ہے کہ کہ کوئی بھی رکن اسمبلی ،،الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ،،حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا،،،اگر عمران خان این اے 63 کا دورہ کیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی،،،، دوسری طرف پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف معمول کے مطابق جہلم جائیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment