اتوار, 12 مئی 2024


پنجاب میں سیاست کی جنگ کا آغاز آج سے ہو گا

ایمز ٹی وی(لاہور) کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی سونامی ریلی آج لاہور سے ٹکرائے گی جب کہ ریلی میں شرکت کے لئے عمران خان لاہور پہنچ گئے۔

تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں کرپشن کے خلاف احتساب ریلی کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ احتساب ریلی شاہدرہ سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوگی جو تقریبا 9 کلو میٹر کا فاصلہ ہے جب کہ تحریک انصاف نے امید ظاہر کی ہے کہ احتساب ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔

شاہدرہ چوک گوجرانوالہ اور شیخو پورہ سے آنے والے شرکا کے لئے کھلا ہوگا جب کہ لاہور سے مارچ میں شریک ہونے والوں کے لئے موٹروے، رنگ روڈ اور آؤٹ فال روڈ کھلا ہوگا،
ریلی میں شریک تمام گاڑیاں لائن اپ ہوکرعمران خان کے کنٹینر کے پیچھے چلیں گی اور ریلی کا بھاٹی چوک، ناصر باغ اور جی پی او چوک سمیت 5 مقامات پر استقبال کیا جائےگا اور عمران خان استقبالیہ کیمپوں پر مختصر خطاب بھی کریں گے۔


دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی لاہور پہنچ گئے، عمران خان کو آج دوپہر لاہور پہنچنا تھا تاہم وزیراعظم کے کالاشاہ کاکو میں خطاب کے بعد انہوں نے رات کو ہی لاہور جانے کا فیصلہ کیا اور لاہور پہنچ کر ریلی کی تیاریوں کا خود جائزہ لیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا احتساب اب یا کبھی نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment