ھفتہ, 27 اپریل 2024


فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک علاقوں سے نہیں جائے گی ،راحیل شریف

ایمز اٹی وی (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ان کے جذبے کو سراہا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی، نماز عید میں قبائلی عمائدین بھی آرمی چیف کے ساتھ رہے اور ان کے ساتھ وقت گزارا جب کہ قبائلی سرداروں نے علاقہ دہشت گردوں سے صاف کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی مکمل مدد اور کسی ایک بھی دہشت گرد کے واپس نہ آنے کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے عید کے پر مسرت موقع پر جوانوں کی بے پناہ قربانیوں اور اپنے خاندان سے دور دراز علاقے میں ہائی مورال کے ساتھ رہنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک ان علاقوں سے نہیں جائے گی

جب کہ قبائلی عوام اور عمائدین ریاستی عمل دراری قائم کرنے کے عمل میں اپنی حمایت جاری رکھیں کیونکہ ریاستی عمل داری سے ہی ایجنسی میں ترقیاتی عمل اور خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن وامان، تعمیر نو سمیت بارڈر مینجمنٹ کے آپریشن کے جائزہ سمیت علاقے میں استحکام کے لیے جاری آپریشنز، بحالی و تعمیر نو کے عمل کا بھی جائزہ لیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment