اتوار, 28 اپریل 2024


رائیونڈ مارچ کے موقع پرسبق سکھانے کی دھمکیاں،عابدشیرعلی

ایمزٹی وی (فیصل آباد) وزیر مملکت عابد شیر علی اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں نمازعید ادا کی اور اس موقع پر دونوں ہی سیاسی مخالفین کو نہ بھولے اور ان پر خوب چھریاں چلائیں۔


نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیرمملکت عابد شیر علی نے پہلا کام میڈیا سے گفتگو کا کیا جس میں انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر موصوف مسلم لیگ (ن) کے پرامن جماعت ہونے کی دلیلیں بھی دیتے رہے اور ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کو رائیونڈ مارچ کے موقع پر سبق سکھانے کی دھمکیاں بھی دیں۔ کہتے پی ٹی آئی والے رائیونڈ آئے تو ہمارے کارکن ہمارے کنٹرول میں نہیں ہونگے۔

رانا ثناءاللہ نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی کہتے پی ٹی آئی سے احتجاج نہ کرنے کی درخواست کی جائیگی نہ مانے تو پھر ان سے نمٹنے کی تیاری کی جائیگی۔ رانا ثناءاللہ دوسری اپوزیشن جماعتوں سے رائیونڈ مارچ میں شریک نہ ہونے کے اعلان پر کافی خوش بھی تھے۔


صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تین عیدیں گزر گئیں لیکن راولپنڈی والے والے قربانی سے قبل بڑی قربانی کی خواہش پوری نہ ہوئی۔ انہوں نے عید کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو بھی سراہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment