ھفتہ, 27 اپریل 2024


متاثرہ ٹرین کی کراچی آمد،رشتہ دارخوش


ایمزٹی وی(ملتان) ملتان میں حادثے کا شکار عوام ایکسپریس کراچی پہنچ گئی۔ مسافروں نے رشتے داروں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔


پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بدھ اور جمعرات کی شب ملتان کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث 6 مسافر جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔


متاثرہ ٹرین آج صبح پونے 5 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی۔ مسافروں کے رشتے داروں کی بڑی تعداد کینٹ اسٹیشن پر موجود تھی۔


متاثرہ مسافروں کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ڈرائیور نے سرخ بتی اور آگے مال بردار گاڑی نظر آنے کے باوجود بریک نہیں لگائی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment