ھفتہ, 27 اپریل 2024


حلقے 162میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجےسے شروع ہوگیا

ایمز ٹی وی(چیچہ وطنی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔


قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 162 چیچہ وطنی شہر ،کسوال اور ہڑپہ کی دیہی آبادی پر مشتمل ہے، اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے، جن میں سے ایک لاکھ 74 ہزار مرد اور ایک لاکھ 32 ہزار خواتین ووٹرز ہیں۔ حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ حلقے میں 293 پولنگ اسٹشینز قائم کئے گئے ہیں ان میں سے 22کوحساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔


پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر اور پاک فوج کے افسر کو میجسٹریٹ کے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں تاکہ شر پسند عناصر کو موقع پر ہی سزا دی جاسکے۔


اس نشست پر 2013 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کامیاب ہوئے تھے تاہم انہیں اپنے اثاثے چھپانے کے باعث نااہل قرار دیا گیا تھا۔ ضمنی انتخاب میں رائے حسن نواز کے بھتیجے رائے محمد مرتضیٰ اقبال خان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ کے علاوہ 4 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment