اتوار, 28 اپریل 2024


ن لیگ کے سوسےزائد چیئرمینوں نےاستعفوں کی دھمکی دےدی

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) ن لیگ کے سو سے زائد چیئرمینوں نے استعفوں کی دھمکی دے دی۔

فیصل آباد میں یوسی چیئرمین اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف پھٹ پڑے۔ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دےدیا۔

پولیس پر نیشنل ایکشن پلان ناکام بنانے کا الزام بھی لگادیا.فیصل آباد میں نواز لیگ کے بلدیاتی نمائندوں نے پولیس کارروائیوں کےخلاف سات دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

سوسےزائد چیئرمینوں نےاستعفوں کی دھمکی دےڈالی۔ یو سی چیئرمینز نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بااثر شخصیات کی ایماء پر ہراساں کی جارہاہے۔

منتخب عوامی نمائندوں نے کہا کہ اگر کارروائی کرنے والے پولیس افسران کو معطل نہ کیا گیا تو مستعفی ہوجائیں گے۔

ن لیگی چیئرمینز نے کہا کہ پولیس نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنارہی ہے۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کےدوران لیگی رہنما عابد شیرعلی اوررانا ثناءاللہ گروپ آمنے سامنے آگئے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment