منگل, 07 مئی 2024


تلخ کلامی پر بھا ئی نے بھائی کو قتل کردیا

ایمز ٹی وی(لاہور) پولیس کے مطابق کاہنہ کے رہائشی سلطان کا اپنے بڑے بھائی رمضان سے گھریلو تنازع چل رہا تھا۔

ہفتہ کی رات دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو سلطان نے چھریوں کے وار کر کے رمضان کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment